سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

0
167

سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹے نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے

قبل ازیں شیراکوٹ ،مسلم ٹاؤن پولیس نے کمیونٹی پالیسنگ کی مثال قائم کر دی شیراکوٹ پولیس کو 35 سالہ امتیاز کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ٹیم تشکیل دی پیرو۔ڈولفن فورس کو الرٹ کیا گیا مساجد اعلانات سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی 35 سالہ امتیاز دو دن سے گھر والوں سے جھگڑا کرکے گھر سے نکلا تھا جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے امتیاز کو تلاش کرکے ورثاء کےحوالے کر دیا گیا

مسلم ٹاؤن پولیس کو لاوارث بچہ ارسلان گلزار انڈرپاس سے ملا ،بچے کی نشاندہی پر اسکے گھر علی پارک رابطہ کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا 35 سالہ امتیاز اور 10 سالہ ارسلان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈھیروں دعائیں دیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شیراکوٹ/مسلم ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply