راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں نالہ لئی میں پانی کی سطح 5فٹ تک بلند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے ڈھوک کالا خان، شکریال، صادق آباد اور ندیم کالونی کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پرآگئے
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگو ئی کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ باد ل برسنے کا امکان ہے جبکہ پشاور ،سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔