راولپنڈی مری سیاحوں کے تحفظ کے لئے سی پی او راولپنڈی پرعزم

راولپنڈی: سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ملکہ کہسار مری میں ملکی وغیرملکی سیاحوں کی حفاظت اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس شروع کر دئیے،انہوں نے سی پی او آفس پہنچتے ہی اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال،سی ٹی او اور اے ایس پی مری فریال فرید کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ ملکہ کہسار مری پوری دنیا میں سیاحت کے حوالے سے پاکستان کا مستقل تعارف ہے جو لوگ یہاں پر سیاحت کے لئے آتے ہیں وہ پاکستان کے مہمان ہوتے ہیں ان کی میزبانی ریاست کر رہی ہوتی ہے پولیس ریاست کا ایسا مظبوط پلر ہے جسے ریاستی قانون نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بے پناہ اختیارات دئیے ہوئے ہیں جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں ملکہ کہسار مری میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر طرح سے بہتر نہیں بہترین پرامن ماحول دینا ہے تاکہ وہ مکمل ترین احساس تحفظ کے تحت سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ پر چونکہ مری میں سیاحوں کا رش غیر معمولی ہوتا ہے اسی لئے اس موقع پر مری پولیس کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور افسروں پر تو کئی گنا زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیوں کہ کسی قسم ٹریفک جام مری کی اہمیت و حساسیت کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی میڈیا میں بڑی خبر بن جاتی ہے،لہٰذا سی ٹی او اپنے ماتحت افسران اور عملہ کے ساتھ مل کر عید الضحیٰ کے ایام میں روازنہ کی بجائے 3/3گھنٹوں کا ایسا قابل عمل ٹریفک پلان ترتیب دیں تاکہ ٹریفک جام ہونے کے مسئلے کو کم سے کم کر کے زیرو پر لایا جا سکے،سی پی او نے کہا کہ مری میں سیاحوں کو سہولیات دینے اور ان کے تحفظ کے لئے جن وسائل کی بھی ضرورت ہو گی مجھے بتایا جائے میں ایک لمحہ ضائع کئے بغیرمہیا کروں گا کیوں کہ میرے لئے سب سے اہم مری میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیاحت کیلئے پرامن ترین مہیا کرنا ہے یہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات ہیں جن پر من و عن اور گراس روٹ لیول تک عمل کیا جائے گا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ ایس پی صدر پولیس نفری کے حوالے سے جو ڈیمانڈ کریں گے اسے پورا کیا جائے گا،عید الضحیٰ کے ایام میں خود میں بھی مری موجود رہوں گا،سی ٹی او اور ایس پی صدر بھی مری میں اپنے کیمپ آفس بنائیں گے تاکہ تمام انتظامات کو ہر لمحہ مانیٹر کیا جائے،سی پی او نے کہا کہ مری میں پولیس کی ڈیوٹی راؤنڈ دی کلاک24/7ہو گی،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران پتریاٹہ چیئر لفٹ کے حوالے سے بھی آگاہ رہیں جس طرح چند ہفتے قبل چیئر لفٹ میں فنی خرابی کا معاملہ پیش آیا تھا اسے دوبارہ پیش نہیں آنا چاہیے۔

Comments are closed.