رواں بجٹ میں تمباکو کی صنعت پر ٹیکس بڑھایا جائے،شارق خان
رواں بجٹ میں تمباکو کی صنعت پر ٹیکس بڑھایا جائے،شارق خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کل جمعہ کو بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے
بجٹ پیش کرنے سے قبل ٹرسٹ کرومیٹک کے سی ای او شارق خان نے ن لیگ رہنما مریم نواز اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی ہے،شارق خان کا کہنا تھا کہ چار سال ہو گئے ہیں تمباکو پر ٹیکس نہیں لگا، حکومت کو بجٹ میں چاہئے کہ تمباکو کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگایا جائے،
Since you @MaryamNSharif talk about the betterment of Pakistan 🇵🇰 through empowering the youth; why not ask @MiftahIsmail to put heavy taxes on tobacco products? It’s been 4 years since there has been NO increase on taxes on cigarettes. Let’s break the cycle.#budget2022
— Shariq Khan (@shariqmktweets) June 8, 2022
دوسری جانب تمباکو مصنوعات پر ٹیکس لگانے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی جمعرات کو ٹاپ پر رہا، صارفین نے حکومت سے تمباکو کی صنعت پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا، اب اتحادیوں جماعتوں کی حکومت ہے اور یہ حکومت پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں تمباکو پر ٹیکس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا تھا،اب عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سگریٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جائے،
حکومت سے اپیل ہے کہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے بیماریوں میں اضافہ کی وجہ بننے والے دو غیر ضروری عوامل تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ پر سنجیدگی سے سوچے،ان پر ٹیکس میں اضافہ سے نہ صرف قومی خزانے کو سالانہ 105 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا،بلکہ ہیلتھ برڈن میں بھی نمایاں طور پر کمی واقع ہوگی
چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے
تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے
https://twitter.com/fahad4014/status/1534800506375356416?s=21&t=b-GhCgIY1BE3we6sDRq8gA
پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء تو مہنگی ہوسکتی ہیں لیکن سگریٹ کو مہنگا کر کہ عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جاتا ایک تو یہ صحت کے لیے مضر ہے اور دوسرا حکومت کو چاہیے انے والے بجٹ میں اس کو مہنگا کر کہ روزمرہ کی اشیاء میں ریلیف دیں#سگریٹ_ٹیکس_اضافہ_ناگزیر@PACTPak
— Awais Javed Satti (@AwaixJaved) June 9, 2022
#سگریٹ_ٹیکس_اضافہ_ناگزیر@PACTPak pic.twitter.com/DvxxwiqS5s
— Naveed Sheikh (@naveedsheikh123) June 9, 2022
اگر معیشت کو مضبوط بنانا ہے، مہنگائی پر قابو پانا ہے اور آنیوالی نسلوں کو سگریٹ نوشی کے بھیانک نقصانات سے بچانا ہے تو #سگریٹ_ٹیکس_اضافہ_ناگزیر@PactPak
— Shahid Hameed (@iShahidHameed) June 9, 2022