باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا ،اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان کو ایف اے ٹی یف کی شرائط پر پوری کرنے کےلیے مزید 4 ماہ کا وقت مل گیا تھا

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان گرے لسٹ سے نہ بھی نکلا تو 10 نکات پر مزید عمل درآمد کےلیے کہا جائے گا جائزہ گروپ کو بقیہ 13 نکات پر تعمیل کی تفصیل جمع کروائی جا چکی ہے ،

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

واضح رہے کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کوماہ فروری میں ہونے والے اجلاس میں مزید کچھ ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش 2 بار ناکام ہوئی ہے،بھارت کی سازش کی کسی بھی ملک نے حمایت نہ کی، بھارت ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوا، ایف اے ٹی ایف اراکین کا کہنا تھا کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے، کئی اقدامات لائق تحسین ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا گیا

بھارت کی جانب سے مسعود اظہر کے معاملے کو بار بار اچھالنے کی کوشش کی گئی جس ارکان نے رائے دی ہے کہ پاکستان موثر اقدامات کررہا ہے اور اس کے کئی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ارکان نے بھارتی وفد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسعود اظہر کیخلاف جو بھی کیا وہ اس کی جمع کی گئی رپورٹ میں موجود ہے، رپورٹ کا مطالعہ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے بعد ازاں اب فروری میں ہونے والے اجلاس کے بعد جون تک کا وقت دے دیا گیا

یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے؟ رحمان ملک

 

Shares: