اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورۂ روس کیلئے ماسکو روانہ ہو گئے ہیں
وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ.ہیں
وزیراعظم عمران خان روس کےدارلحکومت ماسکو پہنچیں گے وزیراعظم عمران خان کووونکووایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کی اہم ملاقات 24 فروری کو ہو گی وزیراعظم عمران خان اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے
ایک روز قبل وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان 23 فروری کو دو روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں دو طرفہ امور خطے اور خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر غور ہوگا، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
وزارت خارجہ نے دورے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔
وزیراعظم اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ڈپٹی وزیراعظم روس کے ساتھ ملاقات میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی وزیراعظم کرنٹ افئیرزکے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویو بھی دیں گے وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ کریں گے۔ روسی فیڈریشن کے گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے وہ نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔