روات دھماکہ، فیکٹری میں کیا کچھ ہو رہا تھا؟ انتظامیہ کا تہلکہ خیز انکشاف

0
37

روات دھماکہ، فیکٹری میں کیا کچھ ہو رہا تھا؟ انتظامیہ کا تہلکہ خیز انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے روات انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کانوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے سلنڈر پھٹنے کے باعث 2افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے بعد فیکٹری سیل کر دی گئی ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے .فیکٹری میں آکسیجن سلنڈر غیر قانونی طریقے سے بھرے جا رہے تھے مقدمہ ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس کی مدعیت میں درج کیا جارہا ہے فیکٹری سے زائد المعیاد سلنڈر برآمد ہوئے ہیں مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے راولپنڈی کے قریب روات میں فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ ہوا تھا،2 افرادجاں بحق ہوئے تھے فیکٹری سے راولپنڈی اسلام آباد کے اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی عمارت تباہ ہوگئی

Leave a reply