آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی جلد بالی وڈ فلموں میں نظر آئیں گی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار و مصنف رومی جعفری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی جلد بالی وڈ میں واپس آئیں گی۔

رومی جعفری نے بتایا کہ ریا چکرورتی 2021 کے آغاز میں اپنے کام پر واپس لوٹ آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ریا چکرورتی سے ملاقات کی ہے اور وہ اب بے حد خاموش ہو گئی ہیں انہوں نے زیادہ بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بعد ازاں سوشانت سنگھ کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا۔

سشانت کے گھر والوں نے ریا چکرورتی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سشانت سے پیسے کیلئے تعلقات قائم کیے اسے نشے کا عادی بنایا ، اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا اور ایسے حالات کا شکار کردیا کہ وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے-

بعد ازاں ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جہاں ریا چکرورتی کے بیانات نے کیس کو ایک نیا موڑ دے دیا جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات جب میں صف اول کی اداکارائیں دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان، شردھاکپوراداکار ارجن رامپال و دیگر کو این سی بی نے منشیات کے الزام میں طلب کیا گیا اور ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں بھارتی شوبز میں منشیات کے تہلکہ خیش انکشافات کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

دیپیکا پڈوکون نے سال نو پر اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں

 

ہم اپنے بچے کوعوام کی نگاہوں سے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے انوشکا شرما

Shares: