لاہور:باغی ٹی وی کی جدوجہد کویوٹیوب نےبھی تسلیم کرلیا:خوشی میں”سلوربٹن”سے نوازدیا،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کیلیے کام کرنے والا صف اول کا ویب ٹی وی ہے ، جس کو کام کرتے ہوئے نو سال کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے ، اور اس کا منشور ظلم ، جبر ، کرپشن ، مہنگائی ، نا انصافی اور معاشرے میںہونے والی برائیوں کے خلاف بغاوت کرنا ہے
باغی ٹی وی نے ہمیشہ حق اور سچ کا علم بلند کیا، باغی ٹی وی کے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی نمائندگان و قارئین ہیں، باغی ٹی وی کو بند کروانے کے لئے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے سرتوڑ کوشش کی، سوشل میڈیا اکاونٹس بند کروانے کی دھمکی دی گئی تا ہم باغی ٹی وی کی ٹیم بھارتی ظلم و جبر، دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لئے کام کرتی رہی،
یوٹیوب نے باغی ٹی وی کے سبکرائبر ایک لاکھ سے بڑھنے پر سلور بٹن دیا، سلور بٹن موصول ہونے پر باغی ٹی وی کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں باغی ٹی وی کے سی ای او، سینر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بطور خاص شرکت کی، تقریب میں باغی ٹی وی کی ٹیم کے ساتھ کھرا سچ کی ٹیم نے بھی شرکت کی، باغی ٹی وی کو یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن موصول ہونے پر کیک کاٹا گیا ، اس موقع پر شرکاء نے باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان کو مبارکباد دی
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی پہلے سے اچھے طریقے سے کام کرے گا، ہم ٹیم کی محنت کو سراہتے ہیں ، باغی ٹی وی کی ٹیم خصوصا فائز چغتائی کی انتھک محنت کی وجہ سے باغی ٹی وی کو سلور بٹن موصول ہوا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پہلے سے بڑھ کر محنت کرے گی








