وزیراعظم کی حمایت کرنیوالےفنکاروں پرریحام خان کی تنقید پرمنیب بٹ کا شدید رعمل

0
52

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس پر ریحام خان نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

باغی ٹی وی : تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد صبا قمر، عدنان صدیقی اور دیگر متعدد فنکاروں نے وزیراعظم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی تھی جبکہ اداکار ہارون شاہد اور احمد علی بٹ نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہون والے جلسے میں اپنی حمایت ظاہر کی۔

جس پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ میں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو


ریحام خان نے لکھا کہ اس طرح کے فنکاروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ بھاری سرمایہ کاری اپنے فلمی منصوبوں پر کریں۔

اس ٹوئٹ پر جہاں متعدد ٹوئٹر صارفین نے ردعمل ظاہر کیا وہیں منیب بٹ نے بھی شدید ردعمل دیا-

شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…


منیب بٹ نے ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کی جس طرح آپ نے جانان کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی، آپ نے سیٹ کا فرنیچر تک عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت لیا تھا، تو ہم پر تنقید نہ کریں اور بے وقار سابقہ بیوی بننا بند کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی 2015 میں 10 ماہ بعد باہمی رضامندی سے ختم کردی گئی تھی۔

لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

Leave a reply