شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

0
37

کراچی: پاکستانی اداکار قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعائیں کرنے لگے-

باغی ٹی وی : اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےلیے تحریک اعتماد پیش کی ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور شو کررہے ہیں گزشتہ روز حکومت نے اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کیا اور عمران خان عوام سے حمایت کی اپیل کررہے ہیں۔


ایسے میں شوبز ستارے بھی وزیراعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ محض یہ ایک شخص کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو کامیابی عطا کرے آمین۔


اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ بھی ہے ایک مستحکم حکومت کو گرانے سے عوام کے لیے کیا مضمرات ہوں گے گندی سیاست میں مصروف لوگوں کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہوسکتا ہے لوگوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عوامی رہنما ہے پاکستان کی خاطر عمران خان کو ہٹانے کی بجائے مدت پوری کرنے دی جائے۔


اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عمران خان لکھ کر قومی پرچم اور دعا کا ایموجی ٹوئٹ کرایا۔

دوسری جانب سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے مریم نواز کو ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا تھا کہ پاکستان کا جہاز کسی وقت بھی ’پرانے پاکستان‘ میں اتر سکتا ہے۔

حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مریم نواز کے بیان پر اپنا رد عمل دیا اور دعا مانگی کہ خدا نہ کرے کہ پاکستان کا جہاز کبھی اس پرانے پاکستان میں اترے، جسے مریم نواز اور ان کی اتحادی پارٹیوں نے تباہ کیا۔


حنا خواجہ بیات نے اپنے مختصر ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے آج تک کبھی کسی کے بارے میں کوئی سخت الفاظ استعمال نہیں کیے مگر انہیں مریم نواز نے مجبور کردیا کہ وہ ایسے جملے استعمال کریں۔

اداکارہ نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیان پر ’آپ کے منہ میں خاک‘

حنا خواجہ بیات نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ خدا نہ کرے کہ بقول آپ کے کہ پاکستان کا جہاز اس پرانے پاکستان میں اترے، جسے آپ نے اور آپ کی اتحادیوں نے بنایا تھا۔

سینیئر اداکارہ نے دعا مانگی کی خدا ہمارے پاکستان کی حفاظت کرے، ملک کے اندر اور باہر بیٹھے دشمنوں سے اور پاک فوج کی بھی حفاظت کرے۔

حنا خواجہ بیات نے محب وطن سیاستدانوں اور لیڈروں کی حفاظت کی بھی دعا مانگی اور کہا کہ ایسی دعا ہر محب وطن پاکستانی مانگ رہا ہے تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں کسی محب وطن پاکستانی سیاستدان کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے مریم نواز کا نام لے کر ان پر تنقید کی۔

حنا خواجہ بیات کی ویڈیو کو بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیاجب کہ دیگر افراد نے بھی ان کی ویڈیو کو شیئر کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) تک ملتوی کردی۔

Leave a reply