معرودف اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر چند وڈیوز اور تصاویر اپنی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی شئیر کی ہیں،ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریما خان پھولوں کے گلدستے کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے اردگرد پچیس سے تیس خواتین موجود ہیں جو اداکارہ کو تالیوں کی گونج میں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ ریما خان نے اپنی تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ان کو سالگرہ کی مبارکباددی۔ انہو ں نے کیک کے ساتھ اپنی تصویر لگا کر یہ لکھا کہ ” واشنگٹن ڈی سی اور ورجینیا سے میری تمام پیاری دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے ایک بڑی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی دی،یہ واقعی منفرد اور یادگار شام تھی۔
”یہ سالگرہ کی بہترین تقریبات میں سے ایک تھی جو میں نے کبھی کی تھی”۔ دوستوں کا اتنا بڑا گروپ اپنے اردگرد پا کر مجھے بے حد خوشی محسو س ہو رہی ہے، آپ سب کے پیار کا شکریہ مجھے بھی آپ سب سے بہت محبت ہے۔ خیال رہے کہ ریما خان نوے کی دہائی کی لالی وڈ کی سب سے مقبول اداکارہ ہیں انہوں نے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی اور اس کے بعد وہ امریکہ سیٹل ہو گئیں ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو حافظ قرآن بن رہا ہے۔ ریما پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں اور خصوصی طور پر اہم ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔