لالی وڈ کی معروف اور نمبر ون اداکارہ ریما خان نے پاکستان فلم انڈسٹری کو عروج پر پہنچانے کےلئے چند تجاویز دی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران ، چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرنی چاہیے اس طرح سے پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آجائیگی، اور پاکستان فلم انڈسٹری بھلے پھولے گی بھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فارمولے پر کام کریں تو بحرانی کیفیت سے نکل جائیں گے۔ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی بھی میسر آئیگی جس سے ہمارے کام کامعیار بھی بہتر ہو گا۔

”اگر فلم انڈسٹری کے لوگ منصوبہ بندی کرکے ایران چین ترکی کے ساتھ مشاورت کرے تو مثبت نتائج آسکتے ہیں۔”ریما خان نے کہا کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ مجھے جب بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو میں کام ضرور کروں گی، آج اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید اچھا کام کرنے کےلئے ہمیں کچھ چیزوں پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے آج بھی میرے مداح پیار دیتے ہیںارور مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خو ش ہو ں کہ اس بار مجھے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لکس سٹائل ایوارڈز میں دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ریما پاکستان فلم انڈسٹری کی نمبر ہیروئین تھیںآج بھی وہ نمبر ون ہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

 

Shares: