موریطانیہ :پیدا کہاں ہوئے ، موت کہاں آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 58 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز گیمبیا سے ایک کشتی 150 کے قریب تارکین وطن کو موریطانیہ لے جاتے ہوئے ڈوب گئی، کشتی ڈوبنے کے باعث 58 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی
ذرائع کے مطابق موریطانیہ کے ساحل کے قریب پہنچے جب مہاجرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 58 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ آئی او ایم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اڑتالیس دیگر ساحل پر جانے کے لئے تیراکی کر رہے ہیں اور انہیں امداد مل رہی ہے۔
حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ
موریطانیہ کی وزارت داخلہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پر مسافروں میں نوجوان خواتین بھی شامل ہیں۔آئی او ایم کے مطابق ، اس واقعے تک ، تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس سال بحر اوقیانوس کے نقل مکانی کے راستے کی کوشش کرتے ہوئے 97 افراد کی موت ہوچکی ہے۔لیکن بہت ساری اموات ریکارڈ نہیں کی جاسکی۔
مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا
واضح پچھلے سال ، گیانا، بساؤ کوسٹ گارڈ نے اطلاع دی تھی کہ 60 تارکین وطن ڈوب گئے تھے جب ان کا جہاز ساحل میں ڈوب گیا تھا، لیکن ان کی لاشیں کبھی برآمد نہیں ہوسکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اطالوی جزیرے لمپیڈوسا میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی،جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کشتی ڈوبنے کے باعث 30 افراد لاپتہ ہو گئے جن میں 8 بچے بھی شامل تھے۔حادثے میں ہلاک ہونے والی 13خواتین مسافر تھیں، مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔جن میں سے 22کو بچا لیا گیا تھا۔