اسلام آباد : عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہر چھوٹی موٹی بات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے لگیں ، حکومتی پالیسیوں اور کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے اے ٹی ایم میں چوری کرنے والے شخص کی ہلاکت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اے ٹی ایم پر حملہ کرنے سے پرہیز کریں، کیونکہ اِس سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی پر حملہ کریں آپ کو صدر اور وزیراعظم سیلیکٹ کیا جائے گا۔
ریحام خان کا اشارہ فیصل آباد کے ایک اے ٹی ایم میں مشین توڑ کر رقم نکالنے والے شہری صلاح الدین کی طرف تھا جس کو پولیس نے گرفتار کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی خبر آ گئی تھی۔
جواب پر جواب کا بھی عجیب مظاہرہ دیکھنے کو ملا جب اس ٹویٹ پر ایک صارف نے ریحام خان کو ہی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کھانے میں زہر ملانے کی کوشش کرنے سے پرہیز کریں۔طلاق بھی ہو سکتی ہے اور پھر طلاق ہو کر آپ کتاب بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ کتاب بھی فلاپ ہو سکتی ہے۔








