ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
کراچی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد انگلش ٹیم کے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ سے قبل انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے لیگ بریک گگلی کرنے والے ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی، یہ منظر دیکھنے کے لیے ریحان کے والد نعیم احمد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
A special moment between father and son ❤️
Congratulations to our youngest ever Men's Test cricketer, @RehanAhmed__16 👏
🇵🇰 #PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/wJZBaFLK28
— England Cricket (@englandcricket) December 17, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں.
3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
ٹیسٹ کیپ پانے کے بعد وہ انگلینڈ کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں، 13 اگست 2004 کو ناٹنگھم میں پیدا ہونے والے آل راونڈر ریحان احمد نے یہ اعزاز 18 برس 126 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ قبل ازیں یہ اعزاز برائن کلوز کے پاس تھا، برائن نے 18 سال 149 دن کی عمر میں کیپ حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ انڈر-19 ورلڈکپ میں 12 وکٹیں پانے والے ریحان احمد بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں انگلش اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔