رہبر کمیٹی اجلاس، اسلام آباد دھرنے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا،اے پی سی بھی ملتوی

0
54

اپوزیشن جماعتوں کی 29 اگست کو ہونے والی اے پی سی مؤخر کر دی گئی، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد دھرنے پر اتفاق نہ ہو سکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت جے یو آئی کی رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی نے کی ، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد دھرنے کے حوالہ سے پھر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات سامنے آ گئے، اختلافات کے باعث رہبر کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش نہ کر سکی، اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کی 29 اگست کو ہونے والی اے پی سی بھی مؤخر کر دی گئی

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کی ہے،مولانافضل الرحمان مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گے، چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے تجاویز آئی ہیں جلد اتفاق رائے ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب سے مایوسی ہوئی. ایک ماہ کے اندر بڑے فیصلے ہونگے، حکومت کو مزید وقت دینا زیادتی ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ جمعیت علمائے اسلام کا ہے، تا ہم حتمی فیصلہ اے پی سی کرے گی۔

Leave a reply