مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں رہبر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ یہ کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے فیصلے کرے گی اور اسے تمام جماعتیںقبول کریں گی تاہم اس رہبر کمیٹی کی سربراہی کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے.
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگی تھی اور پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین بنانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن،جےیوآئی (ف) اوردیگرجماعتوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کی اس تجویز پر معذرت کی گئی ہے.
پیپلزپارٹی کی طرف سے رہبر کمیٹی کی سربراہی نہ ملنے پر احتجاجاً یوسف رضا گیلانی کا نام واپس لے لیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی جگہ فرحت اللہ بابر کا نام دے دیا ہے.