رحمان ملک کا آٹے کی سمگلنگ پر نوٹس، وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے آٹا، چینی، گھی و دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا،سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری سندھ و خیبرپختونخوا سے آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ پر رپورٹ طلب کر لی.

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان و خیبرپختونخوا کے ذریعے آٹا، چینی و گھی افغانستان اسمگل ہو رہا ہے، آٹا، چینی و گھی کے اسمگلنگ کے پیچھے کارفرما مافیہ کے خلاف سخت اقدامات کیجائے، ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، وجوہات دریافت کیجائے،

رحمان ملک نے مزید کہا کہ مختلف شہروں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں آٹے کی بحران و قیمت میں اضافے پر تشویش ہے،

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردی

Shares: