اسلام آباد:رحمان ملک بحثیت وزیر داخلہ امریکی بلاگر سینتھیا کو تحفہ دیتے ہوئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں‌موجود امریکی خاتون صحافی نے رحمن ملک پرجنسی ہراسگی کا الزام لگانے کے بعد اب باقاعدہ ثبوتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اورتازہ اورپہلے ثبوت کے طورپرایک ایسی تصویرشیئرکی ہے جس میں رحمن ملک امریکی خاتون کو خاص تحفہ دے رہے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق سینتھیا رچی نے ایک ایسی تصویرشیئرکی ہے جس میں رحمن ملک جب وزیرداخلہ تھے اس امریکی خاتون کو کو ایک تحفہ دیتے ہیں اورپھراس کی تصویر بھی بنواتےہیں ، یہ تصویرسینتھیا نامی امریکی‌ خاتون نے اب پاکستانی قوم کے سامنے رکھ دی ہے اوریہ ثابت کیا ہے کہ رحمن ملک کا یہ کہنا کہ وہ سینتھیا رچی سے کبھی ملے ہی نہیں ،یہ رحمن ملک کےجھوٹ کا پہلاثبوت ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی خاتون صحافی سینتھیا رچی نے رحمن ملک کو چیلنج کیا ہے کہ وہ "لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ” کروا لیں سچ جھوٹ سب سامنےآجائے گا

سینتھیا رچی نے کہا ہےہے کہ رحمن ملک جھوٹ بول رہے ہیں اوراب جھوٹ کے سہارے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہےہیں کہ وہ جنسی درندے نہیں ہیں

یاد رہے کہ کل رات ایک ٹی وی پروگرام میں امریکی خاتون نے سب کے سامنے برملا اس بات کا اظہارکیا تھا کہ!

رحمان ملک نے بہانے سے بلاکر نشہ آور مشروب پلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا:میرے سامنے توآئیں پتہ چلے گا سچا کون ہے ؟ سنتھیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے الزامات کی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ‘نیاپاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ویزا کا مسئلہ حل کرانے کا کہہ کر ڈرائیور بھیج کر اپنے پاس بلایا، گلدستہ اور قیمتی تحفہ دینے کے بعد نشہ آور مشروب پلایا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی جب کہ مخدوم شہاب الدین نے کندھے پر مساج کرنے کی کوشش کی۔ امریکی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بینظیر کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کی تفصیل پیپلزپارٹی کے ہی ایک سینئر رہنما نے ہی انہیں فراہم کی تھیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔امریکی خاتون کے الزامات پر پیپلز پارٹی نے قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے جس پر سنتھیا کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔

Shares: