رحمان ملک کا وزیر اعظم کی صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

0
38

اسلام آباد:تاریخ21 بروزاتوار)کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہےکورونا کی تیسری لہر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، سینیٹر رحمان ملک

تفصیلات کے مطابق تیسری لہر کے باعث پاکستان میں آئے روز مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہےبدقسمتی سے مثبت کیسز میں اضافہ بے احتیاطی کے باعث ہےمیں نے پہلے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہےمیں نے اپنی کتاب اور کالموں میں کورونا کی دوسری و تیسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہونے کی پیشنگوئی دی تھی اسوقت پاکستان میں کورونا کا نیا یو۔کے اسٹرین چل رہا ہےیو۔کے اسٹرین کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں تک ہوا میں بھی زندہ رہ سکتا ہےبرطانیہ کے کاؤنٹی کینٹ سے اٹھنے والی یہ اسٹرین پوری دنیا میں تیزی سے پھیل چکا ہےیہ اسٹرین دیگر کورونا وائرس کی اقسام کی نسبت کئی گنا زیادہ مہلک و متحرک ہےعوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرےہر شہری ماسک پہننا، موزوں فاصلہ رکھنا، ہجوم سے دور رہنا اور سینیٹائزرز استعمال کرنا اپنے اوپر لازم قرار دے وزیراعظم عمران خان کے صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں جو کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیںں حکومت کا چاہئے کہ جلد از جلد پوری عوام کی ویکسینیشن کر دے اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے صرف ویکسینیشن اور اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہم کورونا سے مقابلہ کر سکتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

Leave a reply