وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کے مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پیپلز بس سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ حلیم شیخ، کمشنر کراچی اقبال میمن، کے ایم سی، کے ڈی اے، کراچی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سربراہاں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:
وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات اور وزیر ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماڈل کالونی، ریگل چوک کے علاقے جی بس روٹ نمبر 1 ہے اس پر اسفالٹ کام کی ضرورت ہے، ملیر ہالٹ، ایف ٹی سی، آرام باغ کے علاقوں میں فرش کا کام ہونا ہے، روٹ نمبر 1 ملیر ہالٹ سے آرام باغ تک سیوریج لائن کی لیکیجز کے مسائل ٹھیک ہونا ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ نمبر 1 کے جو مرمت اور مینٹیننس کے کام ہیں ان کو فوری شروع کیا جائے، پیپلز بس سروس شہر کیلئے اہم ہے اس کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔
مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
بریفنگ میں کہا گیا کہ روٹ نمبر 2 نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال تک ہے، اس روٹ پر شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل برج کے علاقوں میں اسفالٹ کے کام کی ضرورت ہے، گلشن، شاہ فیصل میں فرش کے کام کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کا کام بھی ہونا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے روٹ نمبر 2 کے تمام کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔
کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح
انہوں نے ان بسز کے روٹس پر بریکرز رموو کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹاب بھی بنانے کی ہدایت دیدی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر طرح کی سہولت ہو، پیپلز بس سروس کے 387 بس اسٹاپ بنائے ہیں۔