امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کے متعلق رپورٹ پاکستان مسترد کرتا ہے، دفتر خارجہ

0
58
mumtaz baloch

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کے متعلق رپورٹ کو پاکستان مسترد کرتا ہے، ان رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا. اس طرح کے رپورٹ انسانی حقوق کو پروموٹ نہیں کرتے،پاکستانی شہری قانون و آئین کے تحت مذہبی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں، یہ آزادیاں انہیں آئین و قانون کے تحت میسر ہیں، امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے خلاف قومی اسمبلی پاس قرارداد قراداد زیر غور ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مختلف معاملات پر مسلسل رابطہ رکھتے ہیں،

پاکستان کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں،دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تحفظات پر دوحہ میں بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں اور اس سے افغان حکام کو آگاہ کیا گیا ہے، پاکستان میں کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی خود مختار فیصلہ ہے، وزارت داخلہ ایسی کسی کارروائی کے بارے میں بتا سکتی ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کیساتھ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کیلئے رابطے میں رہا ہے، ہم افغان حکام سے خطے میں امن کیلئے ان اقدامات کا انتظار کر رہے ہیں

پاکستان کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ سال 2024 ایس سی او کے تعلقات کے لیے اہم ہے. پاکستان ایس سی او کی ہیڈ آف سٹیٹ کی میٹنگ کی میزبانی اس سال اکتوبر میں کرے گا، پاکستان کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی مثبت تعلقات ہیں گزشتہ سالوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے،

غزہ کے طالب علموں کو پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم دی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے طالب علموں کو پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم دی جائے گی۔اس سلسلے میں بیس سے تیس بیجز کومیڈیکل کی تعلیم دی جائے گی۔غزہ کے طلبہ 20 سے 30 کے بیجز میں پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کریں گے، حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی، پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے غزہ کے طلبہ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا،

عمران خان نے جیل کو حجرے ،پی ٹی آئی دفتر میں تبدیل کردیا ،پرویز رشید

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں عمران خان اور مراد سعید کا تذکرہ

ہتک عزت ایکٹ،فریقین کو نوٹس جاری،سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

Leave a reply