سپریم کورٹ آف پاکستان میرشکیل الرحمن کی رہائی کا فوری حکم دے :رپورٹرز وِٹ بارڈرزکامطالبہ

0
41

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میرشکیل الرحمن کی رہائی کا فوری حکم دے :رپورٹرز وِٹ بارڈرزکامطالبہ،اطلاعات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز وِٹ بارڈرز نے پاکستان کی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ایم ایس آر بھی کہا جاتا ہے ، کی فوری رہائی کا حکم دیا جائے

رپورٹرز وِٹ بارڈرز کا کہنا ہےکہ میر شکیل الرحمن جو مارچ سے ہی ایک حساس الزام میں ان کی تفتیش ہورہی ہے اور جن کی ضمانت پر رہائی جاری ہے .سپریم کورٹ آئندہ ہفتے ضمانت سے انکار کے خلاف ان کی اپیل پر سماعت کرے گی۔

اس حوالے سے معروف صحافی مرتضی علی شاہ نے بھی ٹویٹ کررپورٹرزودآوٹ بارڈر کا پیغام پہنچایا وہ کہتے ہیں کہ !

ذراائع کا کہنا ہےکہ میر شکیل الرحمٰن کل اپنا 240 واں دن لاہور کی ایک جیل میں مکمل کریں گے کیونکہ انہوں نے 1986 میں پنجاب کے اس وقت کے وزیر اعلی میاں نواز شریف درجنوں کنال قیمتی ترین زمین لی تھی

میرشکیل الرحمان کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے رحمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواستوں کو لاہور میں دو بار مسترد کرنے کے بعداسلام آباد کی سپریم کورٹ میں اپیل کی ، جس نے 3 نومبر کو فیصلہ سنایا کہ وہ اپیل پر سماعت کرسکتا ہے۔ سماعت 9 نومبر کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

ان حالات کے پیش نظررپورٹرز وِٹ بارڈرز نے مطالبہ کیا ہےکہ "ہم سپریم کورٹ کے ججوں سے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا حکم دے کر اور ان پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اچھے جذبے اور آزادی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔”

Leave a reply