ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈویپلمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب

0
27

چنیوٹ : تحصیل بھوانہ نواحی گاؤں چکنمبر 195 بھلو والہ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کمیونٹی ڈویپلمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی و ماڈل ویلج کمیٹیوں کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر، اسٹنٹ کمشنر بھوآنہ آقرا مصطفیٰ نے شرکت کی ، ماڈل ویلج کمیٹیوں میں ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی،صفائی کمیٹی، صاف پانی کمیٹی، کمیٹی برائے شجرکاری، کمیٹی برائے معاشی استحکام و کمیونٹی ولفیئر، پارک اینڈ سپورٹس گراؤنڈ کمیٹی اور سکیورٹی کمیٹی شامل ہیں۔

ان کمیٹیوں کا مقصد اپنے گاؤں میں رہن سہن صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کمیٹی ممبران سے حلف لیا اور خطاب کے دوران کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے انقلاب ہمیشہ عوام کی ایسے جزبات سے پیدا ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ صفائی کرنے سے نہیں صفائی رکھنے سے ماحول صاف رہتا ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی اس کاوش کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم تبھی آگے بڑھ سکتے ہیں جب ہر گھر کا ہر فرد اپنی ذمہ داری سمجھ کر معاشرے کی ترقی کے لئے کام کرے گا انہوں نے محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے سیکورٹی کمیٹی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ لوگوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی جس سے معاشرے کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ آقرا مصطفیٰ نے خطاب میں تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

طاہرہ خان نے خطاب میں کہا اس پروگرام کا مقصد اپنے نئی نسل کو صاف ستھرا صحت مند اور تخلیقی ماحول فراہم کرنا ہے جس میں ہم اپنے نئی نسل کی صلاحیتوں کی بہتر طریقے سے آبیاری کرسکیں تاکہ وہ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کر سکیں نیز شعور اور آگاہی کے ذریعے ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

Leave a reply