ننکانہ: ممکنہ سیلاب،ریسکیو 1122کی ہیڈ بلو کی پر موک ایکسرسائز

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب/ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد ارشد کی زیرسرپرستی دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پرممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے کی۔

فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122،محکمہ صحت، لائیو سٹاک،زراعت، سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،انہار، دیگر محکمہ جات اوراین جی اوز کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے متعلقہ افسران نے پری فلڈ انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنرکو تفصیلاََبریف کیا۔

ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد نے تمام کیمپس اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ کے لئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا اور فعالیت کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے مکمل بریفنگ دی۔

فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی اورمشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے لوگوں کا ایمرجنسی انخلاء،سازو سامان،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنا، گم شدہ افراد کی تلاش کرنے اور جانوروں کی محفوظ مقامات تک منتقلی وغیرہ کے عملی مظاہرے کئے آخر میں متعلقہ اداروں کیطرف سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کیا۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کامیاب فرضی مشقوں کے انعقاد پر تمام ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا فرضی مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بروقت ریسکیو کرنا،محفوظ مقامات پر منتقل کرنا،فلڈ اپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا،استعداد کار کا جائزہ لینا اور اداروں کے مابین باہمی روابط کو بہتر کرنا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے

Leave a reply