ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہورمیں پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون سے ریسکیو ہیلپ لائن ڈائل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن سے کال ریسیو ہورہی ہے، تکنیکی خرابی دور ہونے تک متبادل نمبرز پرکال کریں، پی ٹی سی ایل کے انجینئر تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہری پریشان نہ ہوں پی ٹی سی ایل انجینئرز تکنیکی خرابی دور کر لیتے ہیں تو موبائل سے رابطہ دوبارہ کیا جاسکے گا،