معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے مردوں کے رویے پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج کل مردوں میں بے وفائی عام ہو گئی ہے۔ اگر کسی مرد نے کسی عورت کے ساتھ رشتہ ختم کرنا ہو تو وہ عورت سے ٹھیک طرح بات نہیں کرے گا ، بات بات پر الجھے گا وہ میسج کرے گی اسکا جواب نہیں دے گا ، وہ کالز کرے گی تو کالز نہیں اٹھائے گا، وہ یہ سب اس لئے کرے گا کیونکہ وہ عورت کی طرف سے کسی سخت قسم کے رویے کی توقع کررہا ہوتا ہے تاکہ وہ اس کے اسی رویے کو بنیاد بنا کر رشتے کو ختم کر دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھ بہت افسوس ہوتا ہے۔
اور آج کل کے مردوں میں بےوفائی عام سی بات ہو گئی ہے۔ عورت اپنا رشتہ بچانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن مرد کی طرف سے ایسی کوئی کوشش نظر نہیں آتی ۔ ریشم نے کہا کہ جو باتیں میں نے کہی ہیں یہی کسی بھی مرد میں بے وفا ہونے کی سب سے بڑی نشانی ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ”میں بھی شادی کر لوں گی اگر کوئی اچھا اور میرے مطلب کا انسان مجھے مل گیا تو۔”