پاکستان میں کرکٹ کی بحالی: فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل

0
50

ملک میں منعقدہ کرکٹ میچزکے تحت فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا-

لاہور پولیس نے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ٹی 20 میچز کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا، 09 ڈویژنل افسران کی نگرانی 24 ڈی ایس پیز تعینات، 65 ایس ایچ اوز، 362 اپر سبارڈینٹس اور 05 ہزار سے زائد نفری تعینات، موثر مانیٹرنگ کےلئے ڈولفن اور پیرو کی ٹیمیں بھی تشکیل، فول پروف سیکیورٹی کےلئے روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات ہونگے-

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ سیف سٹی، ڈرون کیمروں سے بھی ایریل سرویلنس جاری رہے گی- سراغ رساں کتوں کی مدد سے سویپنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا- اسٹیڈیم سمیت شہر کے گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا آغازکردیا گیا ہے- سی سی پی او لاہور کا ہوٹلوں، پارکوں، گیسٹ ہاؤسز اور سرائے اور داتا دربار کے گردونواح میں آپریشنز کی ہدایت، سی سی پی او لاہور کی روٹ پر آنے والی تجاوزات کو فوری ہٹانے کی بھی ہدایت دے دی گئے-

مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے- روڈ یوزرز کی سہولت کے پیش نظر سڑکوں کم سے کم بند رکھا جائے گا، شائقین کرکٹ کے بغیر تین روزہ ٹی 20 میچ منعقد ہونگے- کل سے لاہور میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا آغاز ہو گا، ٹی ٹونٹی میچ گیارہ ، تیرہ اور چودہ فروری کو کھیلے جائیں گئے-

Leave a reply