ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد سابق سینیٹر کی بہن میں کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر وقار گلزار کی بہن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
سابق سینیٹر کی ہمشیرہ میں کرونا وائرس کی تصدیق نجی لیبارٹری سے ہوئی ، جس کے بعد سابق سینیٹر کی ہمشیرہ کو میو اسپتال میں داخل کرلیا گیا،خاتون نے ایک روز قبل گلبرگ کے مشہور ریستوران میں کھانا کھایا تھا،ریستوران میں کھانے پر 50 سے زائد لوگ موجود تھے
گلبرگ میں واقعہ گلزار ہاوس کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا،خاتون کے ساتھ موجود دوسرے افراد کے بھی ٹیسٹ کررہے ہیں
پنجاب میں کرونا وائرس سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 8 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص کرونا سے متاثر ہے۔ سندھ بھر میں مریضوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر کمشنر کراچی نے وفاق سے ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر اور فیلڈ ہسپتال بنانے کی درخواست کر دی جس پر وفاقی حکومت نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں، آئسولیشن سینٹر بھی بنا دیا گیا۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں