ریاست کے خلاف نعرے برداشت نہیں ہوں گے، علی محمد خان کا دبنگ اعلان

0
87

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف نعرے برداشت نہیں ہوں گے‘ جو بھی پاکستان میں رہے گا وہ پاکستان اور فوج کے حق میں نعرے لگائے گا اور پاکستان کے جھنڈے کا احترام کرے گا۔

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پختونوں نے ووٹ کی طاقت کے ذریعے پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا ہے‘ تحریک انصاف پختونوں کی سب سے بڑی جماعت ہے‘ جائز مسائل کو حل کریں گے‘ ریاست کے خلاف نعرے برداشت نہیں ہوں گے‘ جو بھی پاکستان میں رہے گا وہ پاکستان اور فوج کے حق میں نعرے لگائے گا اور پاکستان کے جھنڈے کا احترام کرے گا۔

جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ،ہم جہاد کریں گے ،علی محمد خان

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وہ پختون ہیں اور فخر سے کہتے ہیں کہ ان کے بزرگوں نے پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ہم سب ایک ملک کے رہنے والے ہیں۔ یہاں پر کوئی نسلی و علاقائی تفریق نہیں ہے۔ مسائل کو حل کرنے کی بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو 55 دنوں سے محصور کر رکھا ہے۔

ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

وزیراعظم عمران خان سے اومان کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر امریکہ گئے تھے لیکن وہ امت مسلمہ کے لیڈر کے طور پر اپنے ملک واپس آئے ہیں۔ وزیراعظم نے کشمیریوں اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی اور اقوام عالم کو بتایا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

کیا مودی کو عمران خان نے پاکستان میں شادی پر بلایا تھا؟ علی محمد خان

انہوں نے اقوام عالم کو بتایا کہ حضرت محمد ﷺ ہم سب کے دلوں میں بستے ہیں اور جب کوئی توہین رسالت کا ارتکاب کرتا ہے تو ہمیں درد پہنچتا ہے کیونکہ آپ ﷺ ہمیں اپنے والدین‘ بچوں اور عزیز و اقارب سے بڑھ کر عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب ایک ہیں۔ جب پاکستان بن رہا تھا تو پختونوں نے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا۔

Leave a reply