وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی طرف سے الیکشن کمیشن اور کمیشن ممبران کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دہشتگردی ہے ،کسی کے ساتھ اختلاف کا اظہار دھمکی دے کر کرنا غلط ہے، عمران خان غیرملکی ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے ،عمران پہلے اپنے بچے پاکستان لائے پھر دوسروں کے بچوں کی بات کرے، عمران اور اسکا ٹولہ دھمکی اور بدتمیزی کے گھٹیا کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، عمران احمد نیازی کی سیاست ختم ہو چکی اب بلیک میلنگ کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتا ہے ،اداروں کو کمزور کرنے سے ریاست اور قانون مذاق بن جائے گا،

قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایجوکیشن کے شعبے کی ترقی کیلے کوشاں ہے،سندھ حکومت نے ایسے تعلیمی ادارے قائم کیے ہیں جو کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیم مھیا کر رہی ہیں،سندھ حکومت صوبے میں عوام کے خدمت کیلئے سنجیدہ ہے، حکومت سندھ نے اچھڑو تھر دوردراز ، پسماندہ علاقوں میں بجلی اور پانی دیگر سہولیات مھیا کیے ہیں ،ہم وفاقی حکومت کا حصہ بن کر بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ہمیں ملکر پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے،ایک بہتر اور مضبوط پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے ،پاکستان کے اندر حالیہ سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں آئیں،سیلاب سےسے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے،ہمیں ابھی بھی سیلاب متاثرین کیلئے بہت کچھ کرنا ہے، موسیماتی تبدیلی دنیا میں ایک حقیقت ہے، موسیماتی تبدیلی نے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو تکلیف اور نقصان ہوا ہے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کے ہر کونے میں جاکر اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کے لئے کوشش کر رہے ہیں ، ہمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں دوبارہ تباھ شدھ گھروں کو بحال کرنا ہے،سیلاب کے دوران یو این اے کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی وفود متاثرین کی مدد کے لئے آئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لاس اور ڈیمیج فنڈ قائم کرنے کے لئے دنیا کو آمادہ کیا، کلائمیٹ چینج میں پاکستان کا صرف 0.8 سے بھی کم کنٹریبویشن ہے لیکن اسکو نقصان بہت زیادہ ہوا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں کلائمیٹ چینج کے نقصان کے ازالے کے لئے نمائندگی کی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

 انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

Shares: