اسلام آباد:ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی اوسی کےہنگامی اقدامات کااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پھرسخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد شہریوں کوہرصورت کرونا وائرس کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے

این سی اوسی کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طورپر31 جنوری 2021 تک ان اقدامات کو لے کرجاناچاہتے ہیں ، اس اہم اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھ رہا ہے،

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ملتان ، حیدرآباد) ، گلگت ، مظفرآباد ، میر پور ، پشاور ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ایبٹ آباد میں مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے ہوں گے

اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماسک پہننے کےحوالے سے جی بی ماڈل کا نفاذ یعنی 100 روپے جرمانہ اور 3 ماسک موقع پر جاری کیئے جائیں‌ گے
انڈور شادیوں پر پابندی ، صرف بیرونی شادیوں کی اجازت 1000 افراد کی بالائی حد (20 نومبر 2020 سے لاگو ہوگی)۔ اضافی تفصیلات الگ سے جاری کی جارہی ہیں۔

تمام سرکاری / نجی دفاتر میں 50٪ عملے کے لئے "ہوم فار ورک” کی پالیسی۔

ہاٹ اسپاٹ علاقوں پر مبنی نسبتا وسیع تر اسمارٹ لاک ڈاؤن (ایس ایل ڈی)۔

اگلے نوٹس تک 7 نومبر 2020 (صرف بیرونی شادیوں کے لئے 20 نومبر 2020) سے عملدرآمد کے لئے تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کو اجراء کے لئے ارسال کیا گیا ہے۔

Shares: