بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے حال ہی میں اپنی ڈائریکشن میں بننے والی مراٹھی فلم وید کی شوٹنگ مکمل کی ہے. فلم کے سیٹ پر سلمان خان کے ساتھ رتیش دیش مکھ نے چند تصاویر بھی شئیر کیں جنہیں ان کے مداحوں نے بہت سراہا. سلمان خان رتیش دیش مکھ کی پہلی ڈائریکٹوریل فلم وید میں ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں. رتیش دیش مکھ نے اپنے ڈائریکشن کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم کی ڈائریکشن کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے میں کئی برسوں سے فلم کی ڈائریکشن کا سوچ رہا تھا لیکن اداکاری میں کافی مصروف تھا جس کی وجہ سے اس کام کو کرنے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی تھی لیکن پچھلے تین چار برسوں سے میں نے سینجیدگی سے

سوچنا شروع کر دیا تھا کہ مجھے اب ڈائریکشن کرنی ہے . رتیش نے کہا کہ اس فلم میں‌، میں نے خود بھی کام کیا ہے اور میں پہلے بھی مراٹھی فلموں میں کام کر چکا ہوں. رتیش دیشمکھ نے اس پر بھی بات کی کہ کس طرح سے مراٹھی فلموں کو ہندی سنیما سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مراٹھی فلموں کی جانب شائقین کی دلچپسی بڑھانے کے لئے ہمیں کچھ عوامل ہر کام کرنے کی ضرورت ہے.یاد رہے کہ رتیش دیش مکھ نے جنیلیا سے شادی کی اور اب ان کی اہلیہ فلموں‌میں واپسی بھی کررہی ہیں.

Shares: