نئی دہلی: دریائےجمنامیں پانی کی سطح میں ایک بارپھراضافہ

2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر نئی دہلی کی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا
flood

بھارت کےدارالحکومت نئی دہلی میں بہنےوالے دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پانی خطرناک درجے سے اوپر چلا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی جانب سے ایک بار پھر بڑی تعداد میں ہتھنیکنڈ بیراج سے دریائے جمنا میں پانی چھوڑا گیا ہے جس کے نتجے میں دریائے جمنا ایک بار پھر خطرناک درجے سے اوپر چلا گیا ہے۔

دہلی میں جمنا ندی ایک بار پھر خطرے کے نشان کو پار کر گئی ہے۔ صبح 7:00 بجے جمنا کی پانی کی سطح 205.81 میٹر ریکارڈ کی گئی صبح 9 بجے جمنا کے پانی کی سطح 205.96 میٹر ریکارڈ کی جمنا کے پانی کی سطح آج شام 206.7 میٹر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ ہریانہ کے ہتھینی کنڈ بیراج سے کل بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا تھا جس کے بعد آج جمنا کے پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر نئی دہلی کی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا

ریاستی وزیر اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر آتشی کا کہنا ہےکہ ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ہتھنیکنڈ بیراج میں پانی کا اضافہ ہوگیا تھا جس پر دریا میں پانی چھوڑا گیا ہے اور دریا بپھرنے سے نئی دہلی کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے حکومت نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے انتظامات کررکھے ہیں جبکہ ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں،ہتھینی کنڈ بیراج سے جمنا ندی میں دو لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے دہلی حکومت ہائی الرٹ پر ہے-

خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کسی بھی ملک کے ترقیاتی اہداف کا حصول ناممکن ہے،گورنر …

سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، یمن نگر میں ہتھنی کنڈ بیراج پر پانی کے بہاؤ کی شرح صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان 2 لاکھ سے 2.5 لاکھ کیوسک کے درمیان تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی دریا جمنا بپھرنے سے پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوا تھا اور نئی دہلی میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوئی تھی جس کے باعث سڑکیں، سرکاری عمارتیں اور رہائشی علاقے بھی زیر آب آگئے تھے جبکہ سیلاب کی وجہ سے بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔

الیکشن کمیشن کا نگران وزیر کے پی کوعہدے سے ہٹانے کا حکم

Comments are closed.