رزکمالی سے اختر حسین کا کیا تعلق ہے؟‌

0
53

اداکار و پرڈیوسر اختر حسنین جن کی گزشتہ برس دم مستم فلم ریلیز ہوئی تھی اس نے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی تھی. اختر حسنین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ اداکارہ رزکمالی سے میرا تعلق صرف دوستی کی حد تک ہے . لوگ بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں. اگر کوئی لڑکی کسی سے ہنس کر بات کر لے کسی کے پاس کھڑی ہوجائے تو فورا اسکا سیکنڈل بنا دیا جاتا ہے یہ غلط بات ہے اور برائے مہربانی میرا یا کسی بھی آرٹسٹ کا معمولی سی بات پہ سکینڈل نہ بنایا کریں اس سے ہم سب پریشان ہوتے ہیں. اختر حسنین نے یہ بھی کہا کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں‌کی ،

جب بھی شادی کروں گا خصوصی طور پر میڈیا کو سب سے پہلے بتائوں گا لیکن میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے. میں ابھی اپنی اداکاری میں مصروف ہوں، میرے بطور پرڈیوسر کافی ڈرامے چل رہے ہیں ان میں مصروف ہوں. اختر حسنین نے کہا کہ کسی کا بھی کوئی سکینڈل چھاپنے ے پہلے برائے مہربانی اس سے پوچھ لیا کریں تصدیق کر لیا کریں‌کہ حقیقت کیا ہے اور فسانہ کیا. یوں اختر حسنین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میڈیا سے شکوہ کیا اور کہا کہ کسی کو دوستی کو افئیر کا رنگ مت دیا کریں‌.

Leave a reply