آر او کو ہراساں کرنے پر تحریک انصاف امیدوار،حامیوںپر مقدمہ درج
رحیم یارخان تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے مرضی کا انتخابی نشان مانگنے اور آر او کو دھمکیاںدینے پر امیدوار کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
پولیس حکام کے مطابق تحریک انصاف کے وکلا اور امیدواروں کے خلاف تین مقدمے درج کئے گئے ہیں، مقدمے دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں،مقدمے میں این اے 171 سے تحریک انصاف کے امیدوار، اسکے حامی اور وکلاء کو نامزدکیا گیا ہے، درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے آر او آفس میں گھس کر آر او محمد شفیق کے ساتھ بدتمیزی کی، گالم گلوچ کی، گریبان پکڑا، دھمکیاںدیں، زبردستی اپنی مرضی کا نشان مانگا
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان میں امیدوار کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر ، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا تھا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171میں امیدوار نے آر او، ڈی آر او کو ہراساں کیا،امیدوار نے الیکشن عمل میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی،چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکریٹری پنجاب، ڈی آر او سے معلومات حاصل کیں، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب امیدوار کے ہمراہ منگل کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا.
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں تحریک انصاف کے امیدوار زبردستی گھس گئے تھے اور حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوار انتخابی دستاویزات میں من پسند رد و بدل کرنا چاہتے تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں نے دفتری عملے سے بد تمیزی کی، سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننے کی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کے حامیوں نے ڈی آر و اور عملے کو یرغمال بنایا.
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا