ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک ، زخمیوں کی حالت خطرے میں
دبئی: حادثات ہی حادثات عرب امارات میں ایک ہفتے میں درجن کے قریب حادثات، اطلاعات کےمطابق تازہ حادثہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
“آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں ، کھلاڑی اور اداکاروں کا ڈینگی کے خلاف اتحاد” لاک ہے
|
آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں ، کھلاڑی اور اداکاروں کا ڈینگی کے خلاف اتحاد |
---|
دبئی سے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منی بس ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
“سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰخان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے
|
---|
دبئی پولیس کےمطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 نیپالی ایک بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ صبح 4 بجکر 54 منٹ پر شیخ محمد زین روڈ شارجہ کی جانب پیش آیا۔
“پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا” لاک ہے
|
پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا |
---|
یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔