جہلم: حادثات پہ حادثات :وہاڑی میں 2 افرادہلاک ،جہلم میں زخمی،اطلاعات کےمطابق آج کا دن کئی مسافروں کے لیے غم کا دن ثابت ہوا ، جہلم اور وہاڑی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جی روڈ چک اکا کے مقام پر تیزرفتار کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے ۔اطلاعات کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک اور واقعے میں ایک بس کو ٹریکٹر نے ٹکر ماردی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں ۔ ٹریکٹرکاٹنے کے بعد اسے بچایا گیا ہے ۔ دیگر زخمی افراد کو بھی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔