شکارپور:شکار پور میں سنگسار کی گئی لڑکی کے باپ کی قبر پر دھاڑیں ، انصاف کا منتظر،اطلاعات کے مطابق کل سندھ کے علاقے جام شورومیں سنگسارکی گئی لڑکی کے باپ کی اپنی بیٹی کی قبرپرڈھاڑیں مار کررونے کے منظرنے سب کو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق جام شورو میں چار دن قبل پتھر مار مار کرقتل کردینے والی لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی کی قبرجاکراللہ کے حضور رو رو کردھاڑیں مار مار کردعائیں کیں اوراللہ سے ان ظالموں کے خلاف مدد کی دعا بھی کی

باپ نے اس موقع پرآسمان کی طرف منہ کرکے اللہ کے حضور دعائیں اورالتجائین کرکے کہا کہ اے اللہ ان ظالموں کا ستیا ناس کردے جنہوں نے میری بیٹی کو سنگسار کرکے ہلاک کردیا

 

اس باپ کا یہ منظردیکھ لوگ اپنے جزبات پرقابونہ پاسکے اوروہ بھی اس بے بس باپ کی طرح روتے رہے

معروف سماجی شخصیت اورقومی عوامی پارٹی کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے سماجی راببطے کی ویب سائٹ پراس واقعہ کامنظر پشی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ کتنی بد قسمی کی بات ہے کہ سندھ کے غریب اور بے بس لوگ آج بھی وڈیریروں کے ظلم سہہ سہہ کرزندگی کے مشکل ترین سانس لے رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ظالموں کوکٹہرے میں لاکران کے خلاف سخت ایکشن لے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ کرسکتے

Shares: