رنگ محل ڈکیتی مقدمےکےملزمان آٹھ گھنٹوں میں گرفتار:کون ڈاکو؟لوگ جان کرحیران رہ گئے

لاہور:رنگ محل ڈکیتی مقدمےکےملزمان آٹھ گھنٹوں میں گرفتار:کون ڈاکو؟لوگ جان کرحیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق رنگ محل میں ڈاکہ ڈال کر مسقط جانے کے سہانے خواب چکنا چورہوگئے

پولیس کے مطابق رنگ محل پولیس کی بروقت کاروائی 8 گھنٹوں میں واردات ٹریس ملزمان گرفتارکرلیئے گئے ہیں‌، پولیس کے مطابق مرکزی ملزم گولڈ لیب میں بھروسے مند منشی تھا,

پولیس تفتیش کے مطابق مالک کی نجی مصروفیت پر واردات کا پلان بنا, ملزمان نے اسلحہ کے ذور پر مالک کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا,

ملزمان دوکان سے نقد رقم 8 لاکھ اور 17 لاکھ مالیت کا سونا لیکر فرار ہو گے,رنگ محل پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ملزمان کو گرفتار کر لیا,

ڈی ایس پی اشتیاق خان کہتے ہیں کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ صداقت سمیت دانش اور آفتاب گرفتار مقدمہ درج تفتیش جاری ہے

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ڈکیتی جیسی سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او رنگ محل اور ٹیم کو شاباش دی

ایس پی سٹی حسن جہانگیرکہتے ہیں‌ کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں,کاروباری حضرات اپنے ملازمین کا تھانہ میں اندراج کو یقینی بنائیں,

Comments are closed.