لاہور گارڈن ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ضیاء الرحمن اور عدنان شامل ہیں۔ایس ایچ او کوٹ علی شیر سیویا کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Shares: