کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ پر حملہ، فیصل آباد کے رہائشی دو ملازم اغواء،ڈاکوکچے کی طرف فرار

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراحمداعوان کی رپورٹ)ضلع بھر کے حالات بہتر نہ ہو سکے ضلع کشموراغواء انڈسٹری بن گیا ،اغوا ء برائے تاوان کا سلسلہ جاری مزید 2 افراد اغوا ہو گئے، تنگوانی ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ پر حملہ ، دو ملازم اغوا ء،ڈاکوکچے کی طرف فرار ہوگئے

پٹرول پمپ سے اغواء ہونے والے ملازم محمد عباس اور محمد راشد فیصل آباد کے رہائشی ہیں جو پمپ پر ملازمت کرتے تھے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی ہے

پٹرول پمپ کے چوکیدار کاکہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مجھے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور دو پمپ ملازمین کو اغوا کر کے فرار ہوگئے پولیس کاکہنا ہے کہ جمال کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے

آئے روز اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی ،لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش کی لہر برقرار ہے،اس وقت ضلع بھر سے مغویوں کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی ہے

کشمور کندھ کوٹ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث متعدد خاندان نقل مکانی کر گئے اور کئی خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں

Leave a reply