لاہور:حسب سابق عید کے موقع پر عید قریب آتے ہی ڈاکووں نے بھی اپنی عیدی اکٹھی کرنی شروع کردی ہے. اطلاعات کے مطابق صدر ڈویژن میں ڈاکوؤں کا گروہ سرگرم ہوگیا، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل شاپ سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایسی ہی واردات دن دیہاڑے سبزہ زار کے علاقے میں ہوئی جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ لہراتے موبائل شاپ میں داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر پہلے عملے کو یرغمال بنایا اور پھر لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈاکوؤں نے شناخت سے بچنے کے لئے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے ہیں جبکہ صدر ڈویژن میں سرگرم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک ہی گھنٹے میں تین وارداتیں کیں۔

Shares: