عراق میں امریکی سفارت خانے پرپھر راکٹ حملے ، واشنگٹن لرز اٹھا

0
31

بغداد: عراق میں امریکی سفارت خانے پرپھر راکٹ حملے ، واشنگٹن لرز اٹھا،اطلاعات کےمطابق عراقی دارالحکومت کے نہایت حساس علاقے میں نامعلوم جانب سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے ایک امریکی سفارت خانے کے نہایت نزدیک گرا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کو دو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم صرف ایک راکٹ سفارت خانے کے نزدیک پہنچ سکا۔ راکٹ حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امریکی سفارت خانے کے عملے نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم حاشد الشابی کو ٹھہرایا ہے۔ یہ تنظیم عراق کی موجودہ حکومت کی حامی حماعت سمجھی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارت خانے کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری میں بھی امریکی سفارت خانے پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply