سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی قیادت میں سعودی جرنیلوں کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے اہم ملاقات

0
45

راولپنڈی:سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید سے اہم ملاقات ،زیربحث آئے اہم معاملات،باغی ٹی وی کےمطابق آج سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے راولپنڈی میں پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی اوراس دوران اہم معاملات زیربحث آئے

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی معاملات پرکھل کربات کی، ملاقات میں خطے میں امن وامان اورسیکورٹی کی تازہ صورت حال پربھی بات چیت ہوئی ،ذرائع کےمطابق سعودی نائب وزیردفاع اورآرمی چیف کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں سعودی فوجیوں کی تربیت کے معاملات بھی زیرغورآئے

آئی ایس پی آر کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اوربھارت میں مسلمانوں‌پرہونے والے مظالم پردکھ کا اظہارکیا اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حمایت کا اظہار بھی کیا ، اس اہم ملاقات میں دونوں ملکوں‌ نے اس بات پراتفاق کیا کہ علاقے کی سیکورٹی کی صورت حال ، برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو ہرصورت قائم رکھا جائے گا

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اہم ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان نےپاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کی اورالحرمین الشریفین کے لیے پاک فوج کی خدمات پرشکریہ بھی ادا کیا ،اس موقع پرخالد بن سلمان نے خطے میں‌ سیکورٹی اوردوسرے اہم معاملات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنے کا عہد بھی کیا

پاک فوج کے سربراہ نے بھی سعودی نائب وزیردفاع خالد بن سلمان کی طرف سے دہشت گردی اورخطے میں امن کی بحالی میں پاکستان کے کردار کی تعریف پرشکریہ ادا کیا ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے کی صورت حال پرمسلسل نظررکھے ہوئے اورکسی بھی صورت وہ امن وامان کو مخدوش کرنے کی اجازت نہیں دے گا

سعودی نائب وزیردفاع کا یہ دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ، جس میں سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان کے علاوہ جنرل فیاض بن حامد،چیف آف جنرل سٹاف سعودی عرب طلال عبداللہ الطیبی ، مشیروزیردفاع سمیت اہم شخصیات شامل تھیں

Leave a reply