روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوسونپ دی

جنرل قمرجاوید باجوہ عہدے سےسبکدوش ،جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف بن گئے جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف کی حیثیت سے فوج کی کمان سنبھال لی جنرل سید عاصم منیر نے فوجی کیریئر کے دوران بہترین عسکری پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے طویل تعلق رہا پاک فوج کے ساتھ تعلق میرے لیے باعث فخر ہے،میرے 6 سالہ دور میں دہشت گردی سے لیکر ہر مشکل میں فوج نے میری آواز پر لبیک کہا،فوج میں خدمات کا موقع دینے پراللہ کامشکور ہوں ،میرا روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا، جنرل عاصم منیر کو سپہ سالار بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ،جنرل عاصم منیر حافظ قران اور باصلاحیت افسرہیں، یقین ہے فوج ان کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گ، ان کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی خوشی ہےکہ فوج ایک مایہ ناز اور قابل افسر کے حوالے کرکے جارہا ہوں۔آج سے 44 سال پہلے میرا فوجی سفر شروع ہوا جو اختتام پذیر ہورہا ہے 6 سالہ دور میں ایل او سی کے معاملات، دہشتگردی، امن و امان یا قدرتی آفات کا مقابلہ ہو، اس فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا میں نے ان سے جہاں پسینہ مانگا انہوں نے خون دیا ان کی اسی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک امن کا گہوارہ ہے مجھے اپنی فوج پر فخر ہے جو کم وسائل کے باوجود سیاچن سے لے کر صحرا تک سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے یہ لسانیت، رنگ نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر ملک کے چپے چپے کا دفاع کرتی ہے یقین ہے آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصم کی قیادت میں اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے گی

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بطور آرمی چیف اپنی 6 سالہ مدت کے دوران ملک و قوم کے لیے جو ہو سکتا تھا وہ کیا، ملک و قوم کے لیے خدمات پر مطمئن ہوں، جنرل سید عاصم منیر کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ اب کمانڈ ان کے حوالے ہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بہترین آفیسر ہیں،

جنرل قمر جاوید باجوہ کو پرتپاک انداز سے جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداع کہا ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی سابق آرمی چیف کو الوداع کہا ،ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ فوجی افسران نے جی ایچ کیو تقریب سےجنرل قمر جاوید باجوہ کو رخصت کیا

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا جب فوج کی کا میابیاں ہوگی خوشی ہوگی اور جب فوج پر مشکل وقت آئے گا میری دعائیں آپ کے ساتھ ہوں گی

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

Comments are closed.