روک کر دکھاؤ، میں جا رہی ہوں، مریم نواز کا دبنگ اعلان،کہا وہ پیچھے ہی پڑ جاتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک و شبہ نہیں نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جس کا مقابلہ نہیں کرسکتا نیب ان کے پیچھے پڑ جاتا ہے،ڈسکہ عوام کودل کی گہرائیوں سے شاباش دینا چاہتی ہوں ووٹ پر پہرا دیا،ووٹ چوروں کے حلق سے سیٹ جیتی، ووٹ چوروں بجلی چوروں کا احتساب کیا،نوازشریف کی کردار کشی اور ن لیگ کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی،ن لیگ کو توڑنے کے لیے نوازشریف کی اور میری کردار کشی کرتے رہے، ن لیگ پوری عوامی قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہے،ان کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،پی ٹی آئی کے اپنے لوگ عمران خان کے خلاف بات کر رہے ہیں، پی ڈی ایم قائم ہے جو جماعتیں ہیں وہ بہت کمیٹڈ ہیں، پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف، ملکی سمت درست کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو کے خط کا جواب دیں گے،لوگوں کو نصیحت ملے گی نہ ووٹ چوری کرنا نہ چوری ہونے دینا ہے، صبح شام نوازشریف کی کردار کشی کی گئی ٹی وی پر تصویر آواز پر پابندی لگائی
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی جارہی ہوں این اے 249 کے عوام کوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ ن لیگ کو کامیاب بنائیں،باہرنکلیں ن لیگ اورترقی کے حق میں مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائیں،
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی
ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی
مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ان کو ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے،مسلم لیگ ن عوامی قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہے،میں قدرت کے کھیل کو دیکھتی ہوں،مسلم لیگ ن کو توڑنے کے لیے پانچ سال لگا کر سرتوڑ کوشش کی گئی، نواز شریف ، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی کردار کشی کرتے تھے،رانا ثنا اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا،حکومت کے اراکین دوسرے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں، جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، جہانگیرترین کا نمک کھارہے تھے، جہاز استعمال کررہے تھے وہ شوگر مافیا نہیں تھے؟ 5سال لگا کر جماعت کو توڑنے کی کوشش کی گئی ،نیب عمران خان کے کہنے پر کارروائی کرتاہے،حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کے خلاف بات کر رہے ہیں،جہانگیرترین کا نمک کھا رہے تھے ،جہاز استعمال کررہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے؟ جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں،پیپلزپارٹی کو نوٹس مسلم لیگ ن نے نہیں پی ڈی ایم نے بھیجا پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کیے پی ڈیم ایم اکٹھی ہے،بلاول بھٹو سے متعلق میرا واضح موقف سامنے آچکا ہے،
جسے کہتے تھے سیاست ختم ہوگئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرا دیا،مریم نواز