رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

0
44

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں ‘سیاسی پابندی’ کا سامنا کرنا پڑا۔

باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ سے باہر کر دیا گیا تھا، ان کے متبادل گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک کی تھی اس کے علاوہ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی وہ پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اتوار کو نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان پر بھیجنے کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی رونالڈو ایسا کھلاڑی ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی اس بینچ پر موجود تھے جب پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ کیا۔

Leave a reply