معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سے لوگ مجھے ہلکا لیتے تھے، لیکن جب میری کام کرنے کی صلاحیتیں آزمائی گئیں تو پھر مجھے ڈرامے اور فلمیں بھی ملنا شروع ہو گئیں. میں آج بھی فخر سے کہتی ہوں کہ ہاں میں ٹک ٹاکر ہوں. انہوں نے کہا کہ جب مجھے چیلنج کیا جانے لگا کہ میں ٹک ٹاکر ہوں کچھ نہیں کر سکتی تو میں نے کہا کہ پھر آئو میں بتاتی ہوں کہ میں کیا کر سکتی ہوں .
مجھے فلم ملی ہے میں نے اچھی اداکاری کی ہے اس سے پہلے بھی میں نے چاند تارا جیسے ڈراموں میںکام کیا، ”میں اور عاشر وجاہت پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں”. اور ہماری ہماری کمیسٹری بہت پسند ہے لوگوں کو ہمیں امید ہے کہ جان فلم میں بھی ہمیں بہت پسند کیا جائیگا. رومیصہ خان نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ میری لکس کیس ہیں فلم یا ڈرامے میں ، میں صرف اپنی اداکاری پر فوکس کرتی ہوں. اور جب کوئی بھی فنکار اچھی اداکاری پر فوکس کرے تو اس کی اداکاری حقیقت کے قریب معلوم ہوتی ہے.میں اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گی.